تلنگانہ

تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر ا لتواء تمام بلز کی منظوری: خسرو پاشاہ

مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ حج کیمپ 2024 کے بلز جو ایک عرصہ سے زیرالتواء تھے، اس کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ملازمین کے تنخواہیں بھی ادا شدنی تھیں۔

حیدرآباد: مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ حج کیمپ 2024 کے بلز جو ایک عرصہ سے زیرالتواء تھے، اس کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ملازمین کے تنخواہیں بھی ادا شدنی تھیں۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع
حج کمیٹی کے زیراہتمام اتوار 14مئی کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا تربیتی کیمپ

محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے تمام زیر التواء بلز اور ملازمین کی تنخواہوں کو منظوری دے دی ہے جس سے حج کمیٹی کے تمام ملازمین میں خوشی کی لہردوڑ گئی چونکہ عید عنقریب ہے۔

مولانا سید شاہ خسرو پاشاہ نے ان عوامی نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے زیر دوران اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ان مسائل کی آواز ٹھائی تھی۔

حج کمیٹی کے ملازمین نے مولانا خسرو پاشاہ، سجاد علی ایگزیکٹیو آفیسر نے جناب تفسیر اقبال اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کا شکریہ ادا کیا۔