دہلی

یکساں سول کوڈ  کے نفاذ کے تعلق سے سجاد نعمانی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا

سجاد نعمانی نے مزید کہا کہ میں لا کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس انتہائی حساس معاملے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا۔

نئی دہلی: مولانا سجاد نعمانی نے آج ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے تعلق سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی

انہوں نے کہا کہ ہم جس نازک موڑ میں رہ رہے ہیں اور ہمارے آئین کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے ’تنوع میں اتحاد‘ کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر تاریخ گواہ ہے کہ ہم خاموش تماشائی نہیں رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں لا کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس انتہائی حساس معاملے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا۔