بھارت

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل، منگل کو پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تیسرے مرحلے کے تحت منگل کو پولنگ ہوگی۔ ملک کی 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تیسرے مرحلے کے تحت منگل کو پولنگ ہوگی۔ ملک کی 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 1,351 امیدوار میدان میں ہیں جن میں تقریباً 120 خواتین بھی شامل ہیں۔ ان میں مرکزی وزیر امیت شاہ، جیوترادتیہ سندھیا، سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، دگ وجے سنگھ، ممبران پارلیمنٹ ڈمپل یادو اور سپریا سولے سمیت بہت سے اہم شخصیات کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی، جس کے بعد اب تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی، چوتھے مرحلے میں 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی کو ہوگا اور ساتواں مرحلہ یکم جون کوہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

تیسرے مرحلے کے لئے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں نے پورے جوش و خروش سے انتخابی مہم چلائی۔ الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لئے ووٹر بیداری مہم کے کئی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔

تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 لوک سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، جس میں بہار کی 5، مدھیہ پردیش کی 9، آسام کی 4، چھتیس گڑھ کی 7، کرناٹک کی 14، گوا کی 2، ، گجرات کی 25 نشستیں، مہاراشٹر کی 11، اتر پردیش کی 10، بنگال کی چار اور دمن اور دیو کی دو نشستیں شامل ہیں۔