حیدرآباد

نیلوفر ہاسپٹل میں وبائی امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

شہرحیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر اسپتال کی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں میں نمونیا کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ان میں وائرل انفکشن کے معاملات زیادہ ہیں۔اس اسپتال میں پیڈیاٹرک آوٹ پیشنٹ موسمی امراض سے متاثرزیادہ تر بچے ہیں۔

حیدرآباد: موسم سرما میں وبائی امراض بالخصوص بخاراور سانس لینے میں دشواری کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔دمہ، نمونیا جیسے معاملات بڑھ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں سے ان پیشنٹ اورآوٹ پیشنٹ کے شعبہ جات سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں 20تا40فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

شہرحیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر اسپتال کی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں میں نمونیا کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ان میں وائرل انفکشن کے معاملات زیادہ ہیں۔اس اسپتال میں پیڈیاٹرک آوٹ پیشنٹ موسمی امراض سے متاثرزیادہ تر بچے ہیں۔

موسم سرما میں سردی کی شدت کی وجہ سے اسپتال میں او پی شعبہ سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ان کی تعداد 1300تا1500تک ہے۔نیلوفر اسپتال میں وارڈس کی گنجائش مکمل ہوگئی ہے۔

دیگر ریاستوں سے بھی بچوں کو اس اسپتال سے رجوع کئے جانے پر بستروں کی گنجائش میں کمی ہوگئی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ بخار، کھانسی پر متاثرین فوری طورپر اسپتالوں سے رجوع ہوں۔  

نیلوفراسپتال کے ساتھ ساتھ فیور اسپتال،چیسٹ اسپتال میں نمونیا،دمہ کے مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔پڑوسی ریاستوں اے پی، مہاراشٹر سے بھی لوگ اپنے بچوں کو ان ریاستوں میں علاج کے بعد بہتری نہ ہونے پر نیلوفر اسپتال سے رجوع کررہے ہیں۔