حیدرآباد

شمس آبا دایرپورٹ کے حدود میں تیندوا پکڑنے کیلئے آپریشن جاری

بعض سی سی کیمروں میں دیکھاگیا کہ یہ تیندوا پنجرہ کے قریب گیا تاہم پنجرہ میں وہ نہیں گیا جس کی وجہ سے وہ اس میں نہیں پھنس سکا۔ایرپورٹ کے قریبی مواضعات میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے حدود میں نظرآئے تیندوے کو پکڑنے کے لئے آپریشن تیندواجاری ہے۔عہدیدارگذشتہ چار دنوں سے اس جنگلی جانورکو پکڑنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

سی سی ٹی وی کیمروں میں اس تیندوے کے ایرپورٹ کے قریبی مواضعات میں نظرآنے کے فوٹیج ریکارڈ ہوئے ہیں۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ اندرون دو دن اس تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی جائے گی۔اس تیندوے کو پکڑنے کیلئے پنجرے لگائے گئے ہیں۔

بعض سی سی کیمروں میں دیکھاگیا کہ یہ تیندوا پنجرہ کے قریب گیا تاہم پنجرہ میں وہ نہیں گیا جس کی وجہ سے وہ اس میں نہیں پھنس سکا۔ایرپورٹ کے قریبی مواضعات میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔

اس تیندوے کو پکڑنے میں محکمہ جنگلات کی ناکامی کی وجہ سے مقامی عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔کئی کسان اپنے کھیتوں میں جانے سے بھی خوفزدہ ہیں۔