تعلیم و روزگار

آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے

مہندرا گروپ کے صدرنشین آنند مہندرا توقع ہے کہ اندرون 2 یوم ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی تلنگانہ کے چیرپرسن کے طور پر جائزہ حاصل کریں گے۔

حیدر آباد: مہندرا گروپ کے صدرنشین آنند مہندرا توقع ہے کہ اندرون 2 یوم ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی تلنگانہ کے چیرپرسن کے طور پر جائزہ حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی کو چیف منسٹر کا خراج
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے امریکہ میں ایک اجلاس کے دوران یہ بات کہی۔ صنعت کاروں کو ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کے حصہ کے طور پر چیف منسٹر‘ امریکہ کے دورہ پر ہیں۔

تلنگانہ نے مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی آف اسکل قائم کیا ہے اور یہ پی پی پی طریقہ کے تحت ہنر مندوں میں مہارتوں کو فروغ دے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انہوں نے آنند مہندرا سے خواہش کررہے ہیں کہ وہ اس یونیورسٹی کے چیرپرسن کے عہدہ پر فائز ہوجائیں۔

توقع ہے کہ آنند مہندرا‘ اندرون 2 یوم یونیورسٹی کے چیرپرسن کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں گے۔

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے یہ بات کہی۔ حکومت تلنگانہ نے یکم /اگست کو اسمبلی میں پی پی پی ماڈل کے تحت ریاست میں اسکل یونیورسٹی کے قیام کا بل پیش کیا تھا جسے بہ اتفاق آرا منظور کرلیا گیا۔

دوسرے دن 2 / اگست کو آنند مہندرا نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کی قیام گاہ جوبلی ہلز میں خیر سگالی ملاقات کی تھی۔ چیف منسٹر نے مہندرا گروپ سے ریاست میں سرمایہ کاری کی بابت اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس دوران آنند مہندرا نے اسکل یونیورسٹی میں آٹو موٹیو ڈپارٹمنٹ قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

a3w
a3w