امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں اے پی کی میڈیکل طالبہ کی موت

اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے امریکہ گئی ایک لڑکی کی گاڑی میں سفر کے دوران موت ہو گئی۔

حیدرآباد: اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے امریکہ گئی ایک لڑکی کی گاڑی میں سفر کے دوران موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
249واں جشنِ آزادی امریکہ: دنیا کی قدیم جمہوریت کا سفر اور ہند-امریکہ تعلقات کی مضبوطی

تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے ضلع وجئے واڑہ کے کرنسی نگر کی رہنے والی 22سالہ شیخ ظہیرہ ناز نے وجئے واڑہ کے ایک کالج سے فزیو تھراپی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

جاریہ سال اگست میں وہ ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے شکاگو، امریکا گئی۔ بدھ کو کار میں سفر کے دوران کار سے گیس کا اخراج ہوا جس کے نتیجہ میں ظہیرہ ناز ڈرائیور کے ساتھ بے ہوش ہوگئی۔

اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ طالبہ کی موت کے سلسلہ میں طبی رپورٹ ہنوز جاری نہیں کی گئی ہے۔