تلنگانہ

سوریا پیٹ میں پروٹوکول تنازع، سیلوٹ بیس کی تختی سے مقامی رکن اسمبلی کا نام غائب

بی آر ایس ذرائع کے مطابق افتتاحی تختی پر ڈی جی پی سی وی آنند، ملٹی زون آئی جی، ڈپٹی آئی جیز، ضلع کلکٹر تیجس نند لال پوار، ایس پی نرسمہا، ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پی اور دیگر پولیس و انتظامی عہدیداروں کے نام درج ہیں، تاہم مقامی رکن اسمبلی جگدیش ریڈی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

سوریا پیٹ: تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں نئے تعمیر کردہ سیلوٹ بیس کی افتتاحی تختی سے مقامی بی آر ایس رکن اسمبلی جی جگدیش ریڈی کا نام غائب ہونے پر پروٹوکول کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

سوریا پیٹ پولیس پریڈ گراؤنڈ میں تعمیر کیے گئے نئے سیلوٹ بیس کا افتتاح 15 اگست، یوم آزادی کے موقع پر ریاستی وزیر این اتم کمار ریڈی نے کیا۔

بی آر ایس ذرائع کے مطابق افتتاحی تختی پر ڈی جی پی سی وی آنند، ملٹی زون آئی جی، ڈپٹی آئی جیز، ضلع کلکٹر تیجس نند لال پوار، ایس پی نرسمہا، ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پی اور دیگر پولیس و انتظامی عہدیداروں کے نام درج ہیں، تاہم مقامی رکن اسمبلی جگدیش ریڈی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

نام کی عدم شمولیت پر بی آر ایس کارکنوں اور قائدین نے پولیس محکمہ کے طریقہ کار پر شدید اعتراض کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے کا نام افتتاحی تختی پر شامل نہ کرنا پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔

بی آر ایس قائدین نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی تکرار روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اس معاملے پر سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہوگئی ہے اور بی آر ایس کی جانب سے متعلقہ حکام سے وضاحت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔