جرائم و حادثات

ہارن مارنے پر برہمی، بائیک سوار نے دوستوں کے ساتھ مل کر آرٹی سی ڈرائیور کی پٹائی کردی

ہارن مارنے پر شدید برہم بائیک سوار نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر آرٹی سی بس کو روک کر ڈرائیور پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: ہارن مارنے پر شدید برہم بائیک سوار نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر آرٹی سی بس کو روک کر ڈرائیور پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ واقعہ آندھراپردیش کے نیلور ضلع کے کاولی میں پیش آیا۔ بس میں سوار ایک مسافر اس واقعہ کی ویڈیو بنا رہا تھا۔اس کا فون چھین کر اس کو نقصان پہنچایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وجئے واڑہ ڈپو کی آر ٹی سی بس کاولی سے وجئے واڑہ جا رہی تھی۔ بس ڈرائیور نے بس کے سامنے بائیک ہونے پر ہارن بجایا۔

اس پر برہم بائیک سوار نے بس کو رکوایا اور ڈرائیورسے الجھ پڑا۔ پولیس نے اس موقع پر مداخلت کی اوردونوں کے جذبات کو سرد کئے تاہم کچھ دیر بعد بائیک سوار نے اپنے دوستوں کو طلب کرتے ہوئے بس کو رکوایا اور ڈرائیور کو نیچے اتار کر اس کی پٹائی کردی۔اس واقعہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔