حیدرآباد

حیدرآباد میں ایک اور فلائی اوور بہت جلد دستیاب ہوجائے گا

ونستھلی پورم سے ایل بی نگر کی طرف جاتے ہوئے ایل بی نگر چوراہے کے دائیں جانب بنایا گیا یہ پل افتتاح کے لئے تیار ہے۔ یہ فلائی اوور 22.55 کروڑ کی لاگت سے 760 میٹر لمبائی اور 12 میٹر چوڑائی کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: شہریوں کے لیے ٹریفک کے مسائل کو مستقل طور پر ختم کرنے کے مقصد سے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کی جانب سے شروع کردہ اسٹریٹجک ریڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ(ایس آرڈی پی) کے تحت ایک اور کام مکمل کیا گیا ہے۔ 19واں فلائی اوور جلد ہی دستیاب ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
زو پارک تا آرام گھر فلائی اوور کی تعمیر میں سست رفتاری
سپریم کورٹ جانے سے نہ گھبرائیں: چندر چوڑ

ونستھلی پورم سے ایل بی نگر کی طرف جاتے ہوئے ایل بی نگر چوراہے کے دائیں جانب بنایا گیا یہ پل افتتاح کے لئے تیار ہے۔ یہ فلائی اوور 22.55 کروڑ کی لاگت سے 760 میٹر لمبائی اور 12 میٹر چوڑائی کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا۔قانون سازکونسل کے انتخابات کے بعد وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو اس فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔