حیدرآباد

زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار

سماج سے خلع اور طلاق کے واقعات کو کم کرنا اور نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کی تربیت دینا یہی ہمارا نصب العین ہے جس کے لئے زیمرس ادبی فورم ہمیشہ اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

حیدرآباد: سماج سے خلع اور طلاق کے واقعات کو کم کرنا اور نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کی تربیت دینا یہی ہمارا نصب العین ہے جس کے لئے زیمرس ادبی فورم ہمیشہ اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
باپ کا لڑکے سے خلع کا مطالبہ کرنا
عورت کا حق میراث اور اسلام
مہر کی کم سے کم مقدار
طلاق دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب کی دوبارہ اشاعت

ان خیالات کا اظہار نعیمہ سلطانہ صدر زیمریس و یمن ویلفیر) نے بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت پر زیمریس اے بی سی ہال وجئے نگر میں منعقدہ سمینار کے دوران کیا۔

جلسہ کا آغاز ڈاکٹر نجمہ سلطانہ کی تلاوت قرآن پاک اور سیدہ حرین کی نعت شریف سے ہوا۔ رفیعہ نوشین سماجی جہد کا رو مصنفہ نے زمینی حقائق کے حوالے سے عصر حاضر میں نوجوان لڑکیوں کی موثر تربیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر صبیحہ نسرین پروفیسر کو ٹھی ویمن کالج نے والدین کے تربیت کے حوالے سے شخصی تجربات کو پیش کیا۔ ثریا جبین سکریٹری نشر و اشاعت محفل خواتین نے لڑکیوں اور خواتین کو تنظیم سے جڑنے کی ترغیب دی۔

ڈاکٹر نوری خاتون نے ڈاکٹر ایم اے ساجد صدر زیمرس ادبی فورم کو اس سمینار کے انعقاد کے لئے مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں اس قسم کے مزید پروگراموں کی توقع ظاہر کی۔

اس کے علاوہ دیگر شرکائے سمینار ڈاکٹر شبنم سلطانہ ثمیہ تمکین، ڈاکٹر صبیحہ تبسم، شبینہ فرشوری، ڈاکٹر ممتاز سلطانہ، ڈاکٹر نجمہ سلطانہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شاعرہ صائمہ متین اور قتل تاج فاطمہ نے اپنے والدین پر اپنا کلام پیش کیا۔

شہر کے مختلف کالجس سے مقابلہ میں حصہ لینے والی طالبات کو اول دوم سوم انعامات و توصیف نامے دیئے گئے۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔ تمام شرکائے سمینار کو صداقت نامے اور مومنٹوز پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر نجمہ سلطانہ اور تحمل تاج نے فاطمہ نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیئے۔ اس موقع پر مختلف کالجس، یونیورسٹیز کے اسکالرس، طلبہ و اساتذہ موجود تھے۔