دہلی

اسد اویسی کے ڈی این اے میں مخالف ہند جذبات: گری راج سنگھ

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پیر کے دن مجلس کے صدر کے مخالف آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور وزیراعظم نریندر مودی ریمارکس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسدالدین اویسی کے ڈی این اے میں مخالف ہند جذبات و احساسات ہیں۔

نئی دہلی: (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پیر کے دن مجلس کے صدر کے مخالف آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور وزیراعظم نریندر مودی ریمارکس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسدالدین اویسی کے ڈی این اے میں مخالف ہند جذبات و احساسات ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید

تنازعہ اس وقت شروع ہوا تھا جب موہن بھاگوت نے اپنے تحفظ کے لئے ہندوؤں سے متحد ہوجانے کو کہا تھا۔ انہوں نے ہندوؤں سے کہا تھا کہ وہ زبان اور ذات پات کے اختلافات مٹادیں۔

تلنگانہ کے نظام آباد میں اتوار کے دن جلسہ عام سے خطاب میں اسدالدین اویسی نے اس پر اپنے ردِعمل میں دعویٰ کیا تھا کہ نریندر مودی اور موہن بھاگوت‘ مسلمانوں‘ ہندوؤں‘ دلتوں‘ آدی واسیوں‘ سکھوں اور عیسائیوں کے لئے خطرہ ہیں۔

موہن بھاگوت کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے اسدالدین اویسی پر پلٹ وار کیا اور کہا کہ موہن بھاگوت نے کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے۔ ہندوستان کو اصل خطرہ اویسی جیسے لوگوں اورا ن کی سوچ سے ہے۔

مرکزی وزیر نے ہندو اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتِ حال کا تقاضہ ہے کہ ہندوستان میں تمام سناتنی اکٹھا ہوجائیں۔ اگر وہ متحد نہ ہوئے تو اویسی‘ راہول گاندھی اور لالو پرساد یادو جیسے لوگ ملک کو بانٹ دیں گے‘ تباہ کردیں گے۔

جھارکھنڈ میں برسراقتدار آنے پر این آر سی لاگو کرنے کے بی جے پی کے وعدہ کی تائید کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ وہاں خاص طورپر سنتھال علاقہ میں بنگلہ دیشی دراندازی باعث ِ تشویش ہے۔ وہاں آبادی کی ہیئت بدلنے اور قبائلیوں کی آبادی گھٹنے کا خطرہ ہے۔