انور ابراہیم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کا حلف لیا
75 سالہ انور سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی حکومت میں 1993 سے 1998 تک باریسان نیشنل (بی اینن) حکومت میں نائب وزیر اعظم رہے۔ مہاتیر سے علیحدگی کے بعد انور نے پیپلز جسٹس پارٹی بنائی اور اس کے بعد کئی قومی انتخابات میں حصہ لیا۔

کوالالمپور: انور ابراہیم نے جمعرات کو نیشنل پیلس میں ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ ابراہیم ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔
پاکتان ہراپن (پی ایچ) اتحاد کے سربراہ مسٹر ابراہیم نے ملائیشیا کے حکمران سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے ملک اور عوام کی خدمت کا عہد کیا۔ اس تقریب میں مسٹر انور ابراہیم کے سیاسی حلیف بھی موجود تھے۔
75 سالہ انور سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی حکومت میں 1993 سے 1998 تک باریسان نیشنل (بی اینن) حکومت میں نائب وزیر اعظم رہے۔ مسٹر مہاتیر سے علیحدگی کے بعد مسٹر انور نے پیپلز جسٹس پارٹی بنائی اور اس کے بعد کئی قومی انتخابات میں حصہ لیا۔
انہوں نے بی این میں اپنے سیاسی کیریئر کے دوران ثقافت، نوجوان اور کھیل، تعلیم، زراعت اور مالیات کے قلمدان سنبھالے۔ پی کے آر نے بعد میں کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر پی ایچ اتحاد تشکیل دیا۔ اس اتحاد نے 2018 کے قومی انتخابات میں بی این کی طویل حکمرانی کا خاتمہ کردیا تھا۔