تلنگانہ

تلنگانہ میں کڑاکے کی سردی، آصف آباد میں سب سے کم درجہ حرارت

متحدہ عادل آباد کے کئی حصے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اقل ترین درجہ حرارت 10.2ڈگری سلسیس عادل آباد ضلع میں درج کیاگیا جبکہ 12.4ڈگری سلسیس راماگنڈم میں درج کیاگیا۔

متحدہ عادل آباد کے کئی حصے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے۔

کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے سرپورمنڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 8ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ منچریال ضلع کے جنارم منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 8.7 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منچریال کے ویمن پلی، جئے پوراور بھیمارم منڈلوں کے ساتھ ساتھ کومرم بھیم آصف آباد کے سرپورمنڈل میں درجہ حرارت 10تا11ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

صبح کے اوقات میں شدید سردی کی لہر کے نتیجہ میں لوگ، اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

a3w
a3w