آندھراپردیش

اے پی: بیوی کے مائیکے چلے جانے پر شوہر نے خودکشی کرلی

تفصیلات کے مطابق ضلع کے ماروتی نگر میں 35سالہ درگا راؤ مزدوری کر کے اپنے گھر کا گزر بسر کر رہا تھا۔ تقریباً 15 دن قبل اُس کی بیوی بچوں کو لے کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔

حیدرآباد: بیوی کے مائیکے چلے جانے پر شوہر نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع ایلورو میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


تفصیلات کے مطابق ضلع کے ماروتی نگر میں 35سالہ درگا راؤ مزدوری کر کے اپنے گھر کا گزر بسر کر رہا تھا۔ تقریباً 15 دن قبل اُس کی بیوی بچوں کو لے کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے، جس کے باعث وہ وہیں رک گئی۔


بیوی کے واپس نہ آنے پر درگا راؤ سخت مایوسی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا اور ہفتہ کی رات اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔


پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور مشتبہ موت کے طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔