آندھراپردیش

انڈیا اتحاد کے برسراقتدارآنے پر اے پی کوخصوصی ریاست کا درجہ دیاجائے گا: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کے برسراقتدار آنے پر آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

حیدرآباد: کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کے برسراقتدار آنے پر آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
انڈیا اتحاد اپنے امیدوار وزارت عظمیٰ کا اعلان جلد کردے گا: سنجے راوت
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

انہوں نے ضلع کڑپہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کے علاوہ پون کلیان اور چندرا بابو بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جگن سے کبھی بھی مرکز نے کوئی سوال نہیں کیا۔انہوں نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ 10 سال تک مرکز میں برسراقتدار رہنے کے باوجود اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا؟

پولاورم پراجکٹ کو کیوں مکمل نہیں کیاگیا؟ انہوں نے کہا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کے برسراقتدار آنے پر کڑپہ اسٹیل پلانٹ کی تکمیل کی جائے گی اور ہر سال خواتین کو ایک لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت فراہم کی جائے گی۔

30 لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور آنگن واڑی ورکز کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں انہوں نے اے پی کے سابق وزیراعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی سمادھی پہنچ کر اے پی کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرملا کے ساتھ انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔