آندھراپردیش

اے پی کے آئی اے ایس عہدیدار روی کوٹا آسام کے اگلے چیف سکریٹری ہوں گے

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس عہدیدار روی کوٹا آسام کے اگلے چیف سکریٹری ہوں گے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس عہدیدار روی کوٹا آسام کے اگلے چیف سکریٹری ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

کوٹا جو 1993بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں، فی الحال ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وہ موجودہ چیف سکریٹری پبن کمار کی 31مارچ کو سبکدوشی کے موقع پر اس نئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔تب تک وہ ایڈیشنل چیف سکریٹری صنعتیں، کامرس ڈپارٹمنٹ کے طورپر خدمات انجام دیں گے۔

فائنانس سکریٹری کی اضافی ذمہ داری بھی ان کی ہوگی۔وہ چیف سکریٹری کے دفتر میں آفیسرآن اسپیشل ڈیوٹی کے طورپر بھی کام کریں گے۔روی کوٹا کا تعلق اے پی کے ضلع سریکاکلم کے کوٹاپاڈو گاؤں سے ہے۔

روی قبل ازیں امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے میں مالیاتی سفارت کار کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اُلفاعسکریت پسندوں کے ساتھ حالیہ امن معاہدے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

روی کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے، آسام حکومت نے انہیں یہ اہم عہدہ تفویض کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔