یوروپ

اداکار مسٹر بین برطانیہ میں ای وی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے لئے ذمہ دار: پارلیمنٹ

میٹنگ کے دوران تھنک ٹینک گرین الائنس نے 2035 تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کاروں کو مرحلہ وار طور پر ختم کرنے میں برطانوں حکومت کو درپیش اہم رکاوٹوں پر اپنے خیالات پیش کئے۔

لندن: ‘مسٹر بین’ اداکار رووان ایٹکنسن کو برطانیہ میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں کمی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا ہاؤس آف لارڈز (دارالامراء) میں حال ہی میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران اداکار کے نام کا تذکرہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
اداکار دلیپ تاہل کو اکسیڈنٹ کیس میں دو ماہ جیل کی سزا
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
3 فوجداری قوانین، عوام کے لئے پریشان کن: کھرگے

میٹنگ کے دوران تھنک ٹینک گرین الائنس نے 2035 تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کاروں کو مرحلہ وار طور پر ختم کرنے میں برطانوں حکومت کو درپیش اہم رکاوٹوں پر اپنے خیالات پیش کئے۔

اسکائی نیوز کے مطابق، تھنک ٹینک نے اداکار کے لکھے گئے ایک مضمون پر الزام لگایا اور کہا کہ اس مضمون کی وجہ سے ملک میں ای وی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ نہیں ہورہا ہے۔ اداکار رووان ایٹکنسن نے جون 2023 میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔

رووان ایٹکنسن نے یہ مضمون اخبار دی گارجین میں لکھا تھا۔ تھنک ٹینک نے ہاؤس آف لارڈز کو بتایا کہ سب سے زیادہ نقصان مضمون میں روون ایٹکنسن کا وہ تبصرہ تھا جسے مکمل طور پر رد کیا جانا چاہئے۔

رووان ایٹکنسن نے لکھا تھا کہ مجھے الیکٹرک گاڑیاں پسند ہیں – اور ابتدائی دنوں میں ہی ایسی گاڑی اپنانے والوں میں، میں بھی تھا۔ لیکن فوری طور پر مجھے دھوکہ دہی کا احساس ہوا کیونکہ یہ گاڑی مجھے بغیر روح والی محسوس ہوئی۔ انہوں نے برقی گاڑیوں میں لیتھیم آئن بیٹریوں کے استعمال پر بھی تنقید کی تھی۔

a3w
a3w