حیدرآباد

تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لو چلنے کا امکان

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کھمم، جگتیال، منچرالا، ملوگو، نلگونڈہ، واناپارتھی اور وارنگل اضلاع میں بھی گرمی کی لہر کے حالات برقرار رہے۔

حیدرآباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مختلف مقامات پر لو چلنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ کریم نگر، پیڈا پلی، بھدرادی کوٹھاگڈم، کھمام، نلگونڈہ، سوریا پیٹ اور دیگر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

 نظام آباد، جگتیال، نلگونڈہ، سوریا پیٹ، رنگاریڈی، میڈک، کاماریڈی اور دیگر اضلاع میں ہفتہ تا منگل تک 30-40 کلومیٹر کی تیز رفتار سے ہوائیں چلنے کا اندازہ ہے۔

اگلے سات دنوں کے دوران پوری ریاست میں مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کھمم، جگتیال، منچریال، ملوگو، نلگونڈہ، واناپارتھی اور وارنگل اضلاع میں بھی گرمی کی لہر کے حالات برقرار رہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔ بھدراچلم میں جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 43.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔