تلنگانہ
تلنگانہ: قواعد کی خلاف ورزی، 86بائیکس کے ضبط سائلنسرس تلف کردیئے گئے
تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ایس پی اکھل مہاجن نے بائیکس کے سائلنسر تبدیل کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ایس پی اکھل مہاجن نے بائیکس کے سائلنسر تبدیل کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔
گذشتہ ماہ پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سائلنسرس کو تبدیل کرنے والی بائیکس کے مالکین کے خلاف خصوصی مہم چلائی۔
ضلع میں اس کارروائی کے دوران ضبط 86بائیکس کے سائلنسرس کو روڈ رولر کے ذریعہ تلف کردیاگیا۔
اس موقع پر ایس پی اکھل مہاجن نے کہا کہ صوتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ شور کرنے والی بائیکس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اس کے تحت ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے بائیکس کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ سائلنسرس کا ہی استعمال کریں۔
سائلنسرس تبدیل کرنے اور صوتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔