گدوال میں تیراکی کے دوران ایک ہی خاندان کے 4کمسن بچے غرق
تیراکی کے دوران ایک ہی خاندان کے 4 کمسن بچے جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں‘ غرقاب ہوگئے۔
گدوال: تیراکی کے دوران ایک ہی خاندان کے 4 کمسن بچے جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں‘ غرقاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سمیر ولد اسماعیل 18سالہ.ریحان ولد اسماعیل 15سالہ آفرین بنت ابراھیم 17 سالہ اورنوشین بنت ابراھیم 13سالہ کرنول ٹاؤن کے رہنے والے تھے جو گدوال ضلع کے اٹکیال منڈل کے موضع بورویلی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوے تھے کہ تقریب میں شرکت کے بعد اپنے والدین کے ساتھ قریب ہی واقع موضع منگم پیٹا میں کرشنا ندی میں بغرض نہانے اترے تھے کہ ان میں سے نوشین نامی لڑکی غرقاب ہونے لگی تو اسے بچانے کے لیے یہ تینوں پانی میں اترپڑے مگرچاروں غرقاب ہوگئے۔
یہ بچے تیراکی سے واقف نہیں تھے۔ والدین کی چیخ وپکار پر مقامی افراد ندی میں اترے اوران بچوں کو بچانے کی ناکام کوششیں کیں۔
بعد ازاں ان چاروں کی نعشوں کو ندی سے نکال کر اوپر لایا گیا۔۔اس المناک حادثہ کی وجہ خاندان اور گاؤں میں سوگ کی فضاء قائم چھاگئی۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔