طلائی زنجیرچھین لینے والے ملزمین کی گرفتاری
کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وائن شاپ کے ملک25لاکھ روپے رقم لیکر جارہے تھے کہ ان کے ساتھ رہزنی کا واقعہ پیش آیا۔
حیدرآباد: ایل بی نگر‘ رچہ کنڈہ پولیس نے آج طلائی زنجیر چھین لینے والے36 سالہ گولڈن سولیا عرف کمیویل ساکن موسیٰ رام باغ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے27 گرام طلائی زنجیر، ایک موٹر سیکل ضبط کرلیا۔
پولیس کے بموجب12جنوری کو ایک خاتون ایل بی نگر ترکاری مارکٹ سے واپس لوٹ رہی تھی کہ اس وقت مذکورہ ملزم نے خاتون کے گلے سے طلائی زنجیر چھین لی تھی۔
دوسرے واقعہ میں ایک کم عمر سارق کو جواہر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے طلائی زنجیر چھین لینے کی کوشش کی تھی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رہزنوں کی ٹولی گرفتار، کار، بائک اور بھاری رقم برآمد، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کی میڈیا کانفرنس
حیدرآباد۔16 جنوری (منصف نیوز بیورو)سی سی ایس ایل بی نگر، ایس او ٹی رچہ کنڈہ اور ونستھلی پورم پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رہزنی کے واقعہ میں ملوث4 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان ملزمین کے قبضے سے نقد رقم 18لاکھ روپے، کار، بائک اور 5سل فونس برآمد کرلئے۔
کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے آج میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وائن شاپ کے ملک25لاکھ روپے رقم لیکر جارہے تھے کہ ان کے ساتھ رہزنی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے آج4ملزمین کو گرفتار کرلیا اور رقم، ایک کار، بائک اور سل فونس برآمد کرلئے۔
ونستھلی پورم پولیس مالک وائن شاپ کی شکایت پر رہزنی کے واقعہ میں مقدمہ درج کیا۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ان ملزمین کی شناخت 32 سالہ محمد عبدالحمید ساکن تالاب کٹہ،30 سالہ عمر بن حمزہ(روڈی شیٹر) ساکن رین بازار، ساکن یاقوت پورہ،27سالہ علی بن حمزہ الجابری عرف علی عرف جعفر پہلوان (راوڈی شیٹر رین بازار)، ساکن یاقوت پورہ اور 42 سالہ فہد بن عبدالرحمن ساکن عالیجاہ کوٹلہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ایک اور ملزم رحیم غوری مفرور بتایا گیاہے۔کمشنر پولیس نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملزمین نے رقم کو تقسیم کرلیا، دستاویزات تیار کرتے ہوئے خلیجی ممالک کو جانے کی تیاری میں تھے کے، اس وقت سی سی ایس اور ونستھلی پورم پولیس نے ان ملزمین کو گرفتار کرلیا۔