حیدرآباد
عوامی مسائل پر جدوجہد کرنے والوں کی گرفتاری نامناسب: ریونت ریڈی
ریونت ریڈی نے ضلع جگتیال میں کانگریس کے رکن قانون سازکونسل جیون ریڈی اور ضلع کانگریس لیڈرلکشمن کمار کو گھر پر نظربند کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس دھرم پوری حلقہ کے ویلکاٹور منڈل میں ایتھنائل فیکٹری کے قیام کے خلاف ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل پر جدوجہد کرنے والوں کو گرفتار کرنا مناسب نہیں ہے۔ ریونت نے ریاست تلنگانہ کے عوام سے چندرشیکھرراو حکومت کے آمرانہ رجحانات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
ریونت ریڈی نے ضلع جگتیال میں کانگریس کے رکن قانون سازکونسل جیون ریڈی اور ضلع کانگریس لیڈرلکشمن کمار کو گھر پر نظربند کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس دھرم پوری حلقہ کے ویلکاٹور منڈل میں ایتھنائل فیکٹری کے قیام کے خلاف ہے۔
انہوں نے پوچھا کہ کانگریس کے لیڈران اگر عوامی مسائل پر لڑیں گے تو کیا انہیں گرفتار کرکے نظر بند کیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ ایتھنائل فیکٹری کے قیام سے اس علاقہ میں آلودگی پھیلے گی۔ ایتھنائل فیکٹری کے خلاف عوام اور کسان احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ بادشاہت ہے؟