جنوبی بھارت

دھوکہ دہی کے ذریعہ 20 خواتین سے شادی کر نے والا گرفتار

مہاراشٹرا میں پال گھر ضلع کی پولیس نے 43 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طو رپر ملک بھر کی 20سے زائد خواتین سے شادی کی اور انہیں ان کو قیمتی اشیاء حاصل کرنے کے لئے دھوکہ دہی کی۔

پال گھر: مہاراشٹرا میں پال گھر ضلع کی پولیس نے 43 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طو رپر ملک بھر کی 20سے زائد خواتین سے شادی کی اور انہیں ان کو قیمتی اشیاء حاصل کرنے کے لئے دھوکہ دہی کی۔ ایک عہدیدار نے اتوار کو یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز

ایم بی وی وی پولیس نے نلہ سوپارا خاتون کی جانب سے درج کردہ شکایت کی جانچ کر رہی ہے اس نے ملزم فیروز نیاز شیخ کو تھانے ضلع کے کلیان سے 23جولائی کو گرفتار کرلیا ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

شکایت کے بموجب ملزم شادی کی ویب سائٹ کے ذریعہ دوستی کرکے ان سے شادی کرتا تھا۔ سینئر انسپکٹر وجئے سنگھ بھاگل نے یہ بات بتائی۔ شیخ نے نقد رقم‘ لاپ ٹیپ اور دیگر قیمتی اشیاء مالیتی 6.5 لاکھ روپئے خاتون سے اکتوبر اور نومبر 2023 میں حاصل کئے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس نے لاپ ٹاپ‘ موبائیل‘ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈس‘ چیکس بکس اور ملزم کے پاس سے زیور ات بھی برآمد کرلئے۔ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ شیخ مطلقہ اور بیوؤں کو میٹریمونیل سائٹ کے ذریعہ شادی کرنے کے لئے ان سے قیمتی اشیاء بھی حاصل کرلیتا تھا۔

ملزم نے 2015 کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں سے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کی جن میں مہاراشٹرا‘ مدھیہ پردیش‘ اتر پردیش‘ دہلی اور گجرات شامل ہیں۔

a3w
a3w