شمالی بھارت

آر جے ڈی، جنتا دل یو کو گلے لگانے تیار

شیوآنند تیواری نے کہا کہ نتیش بابو اگر این ڈی اے چھوڑدیں تو ہمارے پاس انہیں گلے لگانے کے سوا اور کیا چارہ رہ جاتا ہے۔ آر جے ڈی‘ بی جے پی سے لڑائی کی پابند ہے۔ چیف منسٹر اگر اس لڑائی میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں تو ہم انہیں اپنے ساتھ لے لیں گے۔

پٹنہ: بہار میں سیاسی طوفان کے بیچ اپوزیشن آر جے ڈی نے پیر کے دن کہا کہ وہ چیف منسٹر اور ان کی جنتادل یو کو گلے لگانے تیار ہے بشرطیکہ وہ بی جے پی سے قطع تعلق کرلیں۔

آر جے ڈی کے قومی نائب صدر شیوآنند تیواری نے کہا کہ منگل کے دن دونوں جماعتوں کا اپنے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا واضح اشارہ ہے کہ صورتِ حال غیرمعمولی ہے۔

شیوآنند تیواری نے پٹنہ میں میڈیا سے کہا کہ نتیش بابو اگر این ڈی اے چھوڑدیں تو ہمارے پاس انہیں گلے لگانے کے سوا اور کیا چارہ رہ جاتا ہے۔ آر جے ڈی‘ بی جے پی سے لڑائی کی پابند ہے۔ چیف منسٹر اگر اس لڑائی میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں تو ہم انہیں اپنے ساتھ لے لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں ہم ماضی کے قیدی بنے نہیں رہ سکتے۔ ہم سماج وادیوں نے اپنی شروعات کانگریس کی مخالفت سے کی تھی جو اُس وقت برسراقتدار تھی۔

اسی دوران اے آئی سی سی قومی سکریٹری اور رکن اسمبلی شکیل احمد خان نے کہا کہ بہار میں جو بھی ہورہا ہے وہ ”شبھ سنکیت“ (اچھی علامت) ہے کیونکہ اپنے حلیفوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی تاریخ رکھنے والی بی جے پی کوخود اپنی دوا کا کڑوا مزہ چکھنا پڑرہا ہے۔

a3w
a3w