حیدرآباد

اسمبلی انتخابات: لائسنس یافتہ ہتھیار جمع کرادینے کے احکام

انتخابات کے بعد 10 دسمبر کو اپنے ہتھیار واپس حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رقم اور شراب کی منتقلی کے خلاف پولیس مہم تیز کرچکی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے لائسنس یافتہ ہتھیار جمع کرادینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند،سائبرآباد کمشنر اسٹفین رویندرا اور رچہ کنڈہ کمشنر ڈی ایس چوہان نے پریس نوٹ جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین اور خانگی افراد جن کے پاس لائسنس یافتہ ہتھیار ہیں وہ اپنے ہتھیار قریبی پولیس اسٹیشنوں یا اسلحہ ڈیلرس کے پاس جمع کرادیں۔ یہ احکامات 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوجائیں گے۔ ہتھیار جمع نہ کروانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

انتخابات کے بعد 10 دسمبر کو اپنے ہتھیار واپس حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رقم اور شراب کی منتقلی کے خلاف پولیس  مہم تیز کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ رقم کی منتقلی کے خلاف ویجلنس ٹیم کو تیار رکھا گیا ہے۔ انتخابات کیلئے 15 نوڈل آفیسر کی ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔