مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم سات فلسطینی جاں بحق

اس کے علاوہ امدادی کارکنان نے بتایا کہ متعدد افراد مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔

غزہ: بدھ کی صبح طبی عملے نے رائٹرز کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں نوصیرات کیمپ میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم سات فلسطینی جان سے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
حماس کے سرکردہ کمانڈرس کو شہید کرنے آئی ڈی ایف کا دعویٰ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

طبی ماہرین نے بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے بیت حنون قصبے میں اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد افراد کی اموات واقع ہوئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ امدادی کارکنان نے بتایا کہ متعدد افراد مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔

فلسطینی ڈاکٹروں کے رپورٹ کردہ دونوں حملوں پر اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی افواج پانچ اکتوبر سے بیت لاہیا کے قریبی قصبے بیت حنون اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔

ان کا مقصد یہ بیان کیا گیا ہے کہ ان علاقوں سے حماس کے حملوں کا مقابلہ کیا اور انہیں دوبارہ منظم ہونے سے روکا جائے۔