حیدرآباد

آواز کمیٹی کی گول میز کانفرنس: وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف احتجاج کی اپیل

آج آواز کمیٹی کے زیر اہتمام وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف گول میز کانفرنس کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

حیدرآباد: آج آواز کمیٹی کے زیر اہتمام وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف گول میز کانفرنس کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت آواز سٹی سیکرٹری عبدالستار نے کی، جبکہ جناب محمد عباس، ریاستی سیکرٹری، نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کے سماجی و معاشی حالات کے لیے نقصان دہ ہے اور اس بل کو فوراً رد کرنے کے لیے بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف شعور بیداری مہم
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
محترمہ عشرت سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
حیدرآباد: جشن رحمتہ العالمین ﷺ اور کتاب "گلدستہ نعت شہ کونین” کی رسم اجرائی

محمد عباس نے کہا کہ 44 پوائنٹس پر مشتمل یہ بل مسلمانوں کو مزید پسماندہ کرے گا۔ انہوں نے تنقید کی کہ پچھلے دس سالوں میں بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب اوقافی جائیدادوں کے ذریعے فلاح کا مطلب محض دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے، وہ مسلمانوں کو مالک بنانے کی بات کر رہے ہیں۔

اجلاس میں متعدد تنظیموں کے قائدین اور سماجی فکر رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اس بل کی سخت مخالفت کی۔ شرکت کرنے والوں میں جناب ثنا اللہ خان، محمد افضل، محمد شکیل ایڈووکیٹ، محبوب علی، محمد کلیم الدین، محمد مشتاق حافظ افتخار صاحب، مولانا خیر الدین صوفی، منہاج قریشی، اور محمد یوسف الدین شامل تھے۔

آواز کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس بل کے خلاف شعور بڑھانے کے لیے مساجد، چوراہوں پر کارنر میٹنگز منعقد کریں۔ خصوصی طور پر مساجد میں ایک باکس مقرر کریں اور میڈیا کے ذریعے جے پی سی کمیٹی کو مخالفت کا پیغام پہنچائیں۔ تمام گھروں پر وقف ترمیمی بل کے خلاف جھنڈے لہرائے جائیں اور افراد اپنے مکانات کے سامنے پلے کارڈز کا مظاہرہ کریں۔ جمعہ کے دن تمام مساجد کمیٹیوں کے ذریعے خطوط روانہ کریں اور مساجد میں موجود تمام افراد سے اس بل کی مخالفت کا پیغام پہنچانے کی اپیل کریں۔

a3w
a3w