جرائم و حادثات

نظام آباد اربن حلقہ کے آزاد امیدوا رنے خودکشی کرلی

مقامی افرادکا کہنا ہے کہ انہوں نے شخصی وجوہات کی بنا پر یہ انتہائی اقدام کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد اربن حلقہ کے آزاد امیدوا رنے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 35سالہ کنیا گوڑ نے سائی نگر میں اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

یہ واقعہ اتوار کو سامنے آیا۔ پرچہ نامزدگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان کو روٹی میکر انتخابی نشان الاٹ کیاگیا تھا۔ مقامی افرادکا کہنا ہے کہ انہوں نے شخصی وجوہات کی بنا پر یہ انتہائی اقدام کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور جانچ شروع کردی۔