جرائم و حادثات

ٹرین کے سامنے کود کرشوہر اوربیوی کی خودکشی

ٹرین کے سامنے کود کر نوجوان جوڑے نے الگ الگ خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی کے اننت پور ضلع کے تاڑی پتری علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ٹرین کے سامنے کود کر نوجوان جوڑے نے الگ الگ خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اے پی کے اننت پور ضلع کے تاڑی پتری علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

پیر کو بیوی نے ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی تو منگل کو شوہر نے بھی اسی طرح ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔

ریلوے پولیس اور دونوں کے رشتہ داروں کے مطابق، چنناپولامڈو کے 26 سالہ منجوناتھ اور گاوگ چنتا لاپلی کی24سالہ رم دیوی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

6 ماہ قبل ان کے ارکان خاندان کی رضامندی سے ان کی شادی ہوگئی۔رمادیوی نے پیر کی شام تاڑی پتری کے قریب تلواری پلی میں ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔

اس کے والدین نے ریلوے پولیس سے شکایت کی کہ ان کی بیٹی کی موت جہیز کے لیے ہراسانی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس پر مایوسی کے عالم میں منجوناتھ نے منگل کی صبح تاڑی پتری میں ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔