تلنگانہ

دسہرہ کے بعد حیدرآباد واپسی، چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد پولیس نے تلنگانہ بھر میں چیک پوسٹ قائم کئے ہیں۔ پولیس،جو نقدرقم، شراب، سونا اور دیگر سامان کی غیر قانونی منتقلی پر خصوصی نظر رکھی ہوئی ہے، گاڑیوں کی مستعدی سے جانچ کر رہی ہے۔

حیدرآباد:اپنوں کے درمیان دسہرہ تہوار منانے کے بعد پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے اضلاع سے حیدرآبا دواپس ہونے والوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا کیونکہ بیشتر مقامات پر ٹول گیٹس اور چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی ہیں۔ہر سال یہ افراد اہم تہوار منانے کیلئے اپنے آبائی مقامات کو حیدرآباد سے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
عوام کی توجہ کیلئے وہیکلس پر نوجوانوں کی کرتب بازی
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

 انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد پولیس نے تلنگانہ بھر میں چیک پوسٹ قائم کئے ہیں۔ پولیس،جو نقدرقم، شراب، سونا اور دیگر سامان کی غیر قانونی منتقلی پر خصوصی نظر رکھی ہوئی ہے، گاڑیوں کی مستعدی سے جانچ کر رہی ہے۔

تلنگانہ کے ساتھ سااتھ پڑوسی ریاست کے اضلاع سے بڑی تعداد میں گاڑیوں کی حیدرآباد واپسی کے دوران چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی تلاشی کا کام تیزی کے ساتھ انجام دیاجارہا ہے تاہم زیادہ تعداد میں گاڑیوں کے ہونے کے سبب کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں دیکھی جارہی ہیں اورشہرواپس ہونے والوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔