دہلی

بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کا ریلوے سے استعفیٰ،بہت جلد کریں سے سیاسی کیرئیر کا آغاز

ونیش پھوگاٹ نے حال ہی میں سیاست میں آنے کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں اس بارے میں زیادہ علم نہیں ہے، لیکن وہ کسانوں کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیاست میں آنے کا دباؤ ہے، تاہم وہ اپنے بڑوں سے مشورہ لے کر فیصلہ کریں گی۔

نئی دہلی: ہریانہ اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ہر پارٹی اپنی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، اور امیدواروں کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔ اس دوران مشہور پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ نے ریلوے میں اپنی نوکریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، اور جلد ہی انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کانگریس میں شمولیت، بجرنگ پونیا کو دھمکی آمیز پیامات،تحقیقات کا آغاز
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی

ذرائع کے مطابق، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ جمعہ کی شام تک کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی ان کی راہول گاندھی سے ملاقات کی خبر آئی تھی، جس کے بعد سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دونوں کھلاڑی کانگریس کے ٹکٹ پر ہریانہ اسمبلی انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ بجرنگ پونیا کے لیے بدلی اور ونیش پھوگاٹ کے لیے جولانہ سے ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

ونیش پھوگاٹ نے حال ہی میں سیاست میں آنے کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں اس بارے میں زیادہ علم نہیں ہے، لیکن وہ کسانوں کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیاست میں آنے کا دباؤ ہے، تاہم وہ اپنے بڑوں سے مشورہ لے کر فیصلہ کریں گی۔ کانگریس ذرائع کے مطابق، پارٹی ایک یا دو دن میں ہریانہ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی۔

a3w
a3w