حیدرآباد

ویمن کمیشن کے سامنے حاضر ہونے بنڈی سنجے کی درخواست منظور

تاہم بنڈی سنجے نے گزشتہ روز کمیشن کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے 15 مارچ کے بجائے18 مارچ کو حاضر ہونے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی ان کی اس درخواست کو کمیشن نے قبول کرلیا اور انہیں 18 مارچ کو حاضر ہونے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن فارویمن نے صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کی اپیل کو کہ وہ کمیشن کے روبرو18مارچ کو حاضر ہوں گے، قبول کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری
آئرلینڈ کی میری والڈرون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی معمرکھلاڑی
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟

 واضح رہے کہ شراب اسکام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے دوران سنجے نے بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کے خلاف غیر پارلیمانی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیاتھا۔ ان کے لب ولہجہپر مختلف گوشوں سے شدید تنقیدیں کی گئیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن نے اس معاملہ پر از خود کاروائی کرتے ہوئے بنڈی سنجے کو 15 مارچ کو کمیشن کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔