ایشیاء

بنگله دیش میں فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل

شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیشی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، سابق وزیراعظم کے قریبی میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

ڈھاکہ: شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیشی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، سابق وزیراعظم کے قریبی میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
بنگلہ دیش: جیل سے 500 قیدی فرار
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی نئی دہلی آمد

بنگلہ دیش کے سرکاری خبررساں ادارے بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا (بی ایس ایس) کے مطابق بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد فوج میں اعلیٰ سطح پر ردو بدل کی گئی ہے۔بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ضیا الاحسن کی جگہ میجر جنرل ردوان الرحمٰن ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے۔بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سیف العالم کو وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمٰن جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل احمد تبریز شمس چوہدری کو کوارٹر ماسٹر جنرل آف آرمی تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل میزان الرحمٰن شمیم کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد شاہین الحق بطور کمانڈنٹ این ڈی سی خدمات انجام دیں گے۔

بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے تیار ہیں۔

a3w
a3w