ایشیاء

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

ایک ہفتےکے دوران ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتےکے دوران ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رہے۔

بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلا دیشی محکمہ تعلیم کے مطابق ہیٹ ویو کےسبب تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسمبلی نہیں ہوگی۔