حیدرآباد

تلنگانہ اسمبلی میں حقہ سنٹرس پرپابندی کا بل منظور

آج بجٹ سیشن کے چوتھے دن کی کارروائی کے آغاز کے موقع پر وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو نے ایوان میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں حقہ سنٹرس پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں حقہ سنٹرس پرپابندی کا بل منظور کرلیاگیا۔آج بجٹ سیشن کے چوتھے دن کی کارروائی کے آغاز کے موقع پر وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو نے ایوان میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں حقہ سنٹرس پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

انہوں نے کہا کہ حقہ سگریٹ نوشی سے زیادہ نقصان دہ ہے۔حقہ پر پابندی کا فیصلہ 4 فروری کو ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ حقہ، سگریٹ سے 1000 گنا زیادہ نقصان دہ ہے،ایک بار جب اس کی عادت ہو جائے نوجوان نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کانگریس حکومت نے ریاست تلنگانہ کے نوجوانوں اور عوام کی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

تمام جماعتوں نے بغیر کسی بحث کے ایوان میں حقہ پابندی بل کی متفقہ طور پر منظوری کو یقینی بنایا۔اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی ریاست میں حقہ سنٹرس بند ہوجائیں گے۔

حقہ سے متعلق کسی بھی شئے کو خریدنا یا فروخت کرنا جرم قراردیاگیا ہے۔سریدھر بابو نے بل کو متفقہ طور پر منظور کرنے پر ایوان میں تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔