حیدرآباد

حیدرآباد: بی جے پی امیدوارہ، مادھوی لتا نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

بی جے پی کے سینکڑوں حامیوں جو اپنے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے لگا رہے تھے، نے ریالی میں شرکت کی۔ یہ ریالی گلزار حوض، پتھر گٹی، مدینہ، نیاپل اور افضل گنج سے گزری۔

حیدرآباد: حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ کے مادھوی لتا نے چہارشنبہ کے روز چارمینار سے ریالی نکالنے کے بعد اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے حیدرآباد کلکٹریٹ روانہ ہونے سے قبل مادھوی لتا نے اپنے حامیوں کے ساتھ تاریخی چارمینار کے دامن میں واقع بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کی۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 بی جے پی کے سینکڑوں حامیوں جو اپنے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے لگا رہے تھے، نے ریالی میں شرکت کی۔ یہ ریالی گلزار حوض، پتھر گٹی، مدینہ، نیاپل اور افضل گنج سے گزری۔

زعفرانی لباس میں ملبوس مادھوی لتا نے مندر میں مذہبی رسومات میں شرکت کی اور انہوں نے شنکھ بھی پھونکا۔ بعدازاں مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات انوراگ اٹھاکرے ریالی میں شریک ہوئے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی امیدوار کی حمات کریں۔

حلقہ حیدرآباد مجلس کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔ گزشتہ4دہوں سے اس حلقہ پر مجلس کا قبضہ رہا ہے۔