قومی
فالٹا سے بی جے پی امیدوار کی شاندار جیت
بی جے پی امیدوار بیبانگشو پانڈا نے اتوار کے دن فالٹا اسمبلی نشست 1.09لاکھ ووٹوں سے جیت لی۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کا مضبوط قلعہ فتح کرلیا۔
کولکتہ (پی ٹی آئی) بی جے پی امیدوار بیبانگشو پانڈا نے اتوار کے دن فالٹا اسمبلی نشست 1.09لاکھ ووٹوں سے جیت لی۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کا مضبوط قلعہ فتح کرلیا۔
ٹی ایم سی امیدوار جہانگیر خان چوتھے نمبر پر رہے۔ پولنگ سے چند دن قبل جہانگیر خان نے میدان سے ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی پارٹی نے اسے ان کا نجی فیصلہ قرار دیا تھا۔
آخر وقت میں چونکہ نامزدگی واپس لینا ممکن نہیں ہوتا لہٰذا جہانگیر خان کا نام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں موجود رہا۔ پانڈا کو 1,49,666 ووٹ ملے جبکہ سی پی آئی (ایم) امیدوار شمبھوناتھ کرمی40645 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
کانگریس امیدوار عبدالرزاق ملا 10084ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔ جہانگیر خان کے حصہ میں 7,783 ووٹ آئے۔ 2011ء سے فالٹا حلقہ ٹی ایم سی کے پاس تھا۔ 2021ء میں اس نے 57فیصد ووٹ لے کر یہاں سے جیت حاصل کی تھی۔