قومی
عیدالاضحی پر 2 دن کی تعطیل
حکومت کیرالا نے اتوار کے دن اعلان کیا کہ ریاست میں 28مئی کو بھی عیدالاضحی کی تعطیل ہوگی۔
ترواننت پورم (پی ٹی آئی) حکومت کیرالا نے اتوار کے دن اعلان کیا کہ ریاست میں 28مئی کو بھی عیدالاضحی کی تعطیل ہوگی۔
جی اے ڈی (جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ) نے27مئی کو عید کی تعطیل کا پہلے ہی اعلان کیا تھا۔
ریاست میں عیدالاضحی 28کو منائی جارہی ہے لہٰذا جمعرات کو بھی تعطیل دی جارہی ہے۔
گزشتہ برس بقر عید کی تعطیل تبدیلی کرنے پر حکومت کے فیصلہ پر سیاسی تنازعہ پیدا ہو اتھا۔