تلنگانہ

الیکشن میں بی جے پی کا کسی دوسری جماعت سے مفاہمت نہیں: بنڈی سنجے

مختلف پروگرامس میں حصہ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ مودی کے9سالہ دور حکومت میں ہر طرف ترقی کا دور دورہ ہے، تمام انتخابی وعدوں کو پورا کیا گیا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کسی پارٹی کے ساتھ انتخابی مفاہمت نہیں کرے گی۔آج کریم نگر میں گھر گھر بی جے پی پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف پروگرامس میں حصہ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کے9سالہ دور حکومت میں ہر طرف ترقی کا دور دورہ ہے، تمام انتخابی وعدوں کو پورا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

دوسری طرف تلنگانہ کی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ جہاں عوام کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ اس بات پر پشیمان ہونے کے بجائے چیف منسٹر پھر شعبدہ بازی کرنے میں مصروف ہیں۔ حکومت کی جانب سے غریبوں کو مکانات کی فراہمی کے نام پر ناقص مکانات تقسیم کئے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس بی آر ایس ہی کا حصہ ہے۔ کانگریس کے حق میں ووٹ، بی آر ایس کے حق میں ووٹ ہوگا۔ بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان خفیہ مفاہمت کی بات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ اگر میں بی آر ایس کی مدد سے کامیاب رہا ہوں تو پھر ریونت اور اتم کمار ریڈی کس کی مدد سے کامیب ہوئے ہیں؟