شمالی بھارت

مسلم ووٹرس کے تعلق سے بی جے پی قائد کا متنازعہ ریمارک

شرما نے کہا تھا کہ میں جاورا کے ہمارے مسلم بھائیوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو بی جے پی کو ووٹ دینا ہے تو نہ دیں لیکن میری گزارش ہے کہ آپ ووٹ ڈالنے ہی نہ جائیں۔

بھوپال: قومی اقلیتی کمیشن نے مسلم رائے دہندوں کے تعلق سے بھوپال کے سابق میئر اور بی جے پی کے ریاستی صدر آلوک شرما کے متنازعہ ریمارک پر حکومت ِ مدھیہ پردیش کو نوٹس جاری کی۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘

 کمیشن نے ریاستی حکومت سے سفارش کی کہ وہ مبینہ متنازعہ ریمارکس کی انکوائری کرائے۔ کمیشن نے اگلے 3 ہفتوں میں تفصیلی جواب مانگا۔ گزشتہ ہفتہ آلوک شرما نے اسمبلی حلقہ جاورا میں بی جے پی ورکرس سے خطاب میں اقلیتی فرقہ کے لوگوں سے کہا تھا کہ اگر آپ کو بی جے پی کو ووٹ دینا نہیں ہے تو آپ سرے سے ووٹ ہی نہ ڈالیں۔

 شرما کی تقریر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مدھیہ پردیش میں سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا۔ مدھیہ پردیش میں اسمبلی الیکشن ہونے والاہے۔ شرما نے کہا تھا کہ میں جاورا کے ہمارے مسلم بھائیوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو بی جے پی کو ووٹ دینا ہے تو نہ دیں لیکن میری گزارش ہے کہ آپ ووٹ ڈالنے ہی نہ جائیں۔

 آپ کو پتہ ہونا چاہئے اور کھلے دل سے اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہئے کہ آپ جس مکان میں رہ رہے ہیں وہ آپ کو پردھان منتری آواس یوجنا (پرائم منسٹر ہاؤزنگ اسکیم) کے تحت ملا ہوا ہے۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں حج ہاؤز تک بناڈالا۔

مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان اورنائب صدر میڈیا سل عباس حفیظ نے شرما کے ریمارکس پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ اقلیتی فرقہ کے لوگوں کو ”دھمکانے“ کی کوشش ہے۔

بعدازاں عباس حفیظ نے اقلیتی کمیشن کو لکھا کہ شرما کا ریمارک واضح اشارہ ہے کہ بی جے پی‘ اقلیتی فرقہ کے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اقلیتی کمیشن کو چاہئے کہ وہ کارروائی کرے۔ معاملہ کا نوٹ لیتے ہوئے کمیشن نے حکومت مدھیہ پردیش کو نوٹس جاری کی۔

 اقلیتی کمیشن نے حکومت ِ مدھیہ پردیش سے 21 دن میں رپورٹ طلب کی۔ بی جے پی نے آلوک شرما کو حلقہ اسمبلی بھوپال نارتھ سے امیدوار بنایا ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی 55 فیصد ہے۔

 2018 میں اس حلقہ سے کانگریس کے عارف عقیل منتخب ہوئے تھے۔ چیف منسٹر چوہان کے قریبی سمجھے جانے والے آلوک شرما نے اسی حلقہ سے الیکشن لڑا تھا لیکن عارف عقیل کے ہاتھوں بری طرح شکست کھائی تھی۔