سوشیل میڈیا

بی جے پی ایم پی نے گرلز اسکول کا ٹائلٹ ہاتھوں سے صاف کیا ( ویڈیو وائرل)

اسکول کا ٹائلٹ گندہ دکھائی دینے پر رکن پارلیمنٹ نے دستانے اور صفائی کا ساز و سامان کا انتظار کیے بغیر صرف پانی استعمال کرتے ہوئے ہاتھوں سے ٹائلٹ صاف کرنا شروع کردیا۔

ریوا (ایم پی): سوشیل میڈیا پر مشہور ہونے والے ایک ویڈیو میں مدھیہ پردیش کے پارلیمانی حلقہ ریوا کے رکن پارلیمنٹ جناردھن مشرا کو لڑکیوں کے ایک اسکول کا ٹائلٹ اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے دیکھا گیا۔

22 ستمبر کو کھٹ کھڑی علاقہ میں واقع اسکول کے شجرکاری پروگرام میں بحیثیت ِ مہمانِ خصوصی ان کی شرکت کے دوران یہ ویڈیو فلمایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکول کا ٹائلٹ گندہ دکھائی دینے پر رکن پارلیمنٹ نے دستانے اور صفائی کا ساز و سامان کا انتظار کیے بغیر صرف پانی استعمال کرتے ہوئے ہاتھوں سے ٹائلٹ صاف کرنا شروع کردیا۔

 اس بارے میں ان سے سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ ہر ایک کو چاہیے کہ صفائی کا اہتمام کرے۔ مہاتما گاندھی سے وزیر اعظم نریندر مودی ہر ایک نے صفائی کا پیام دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کو ترغیب دلانے انہوں نے ٹائلٹ کی صفائی کی ہے۔ سال 2018ء میں بھی مشرا نے ایک اسکول کا ٹائلٹ صاف کیا تھا اور اس وقت بھی ان کے اس کام کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ انہوں نے کوڑا کرکٹ کی ایک گاڑی بھی چلائی تھی۔

a3w
a3w