شمالی بھارت

بی جے پی، ملک کا ایک اور بٹوارہ کبھی بھی ہونے نہیں دے گی: امیت شاہ

کانگریس پر سخت تنقید میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے دن اپوزیشن جماعت پر الزام عائد کیا کہ اس نے دستور کی دفعہ 370 کو ”سنبھال کے رکھا“جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بڑھی۔

جونپور(یوپی): کانگریس پر سخت تنقید میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے دن اپوزیشن جماعت پر الزام عائد کیا کہ اس نے دستور کی دفعہ 370 کو ”سنبھال کے رکھا“جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بڑھی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی کبھی بھی ملک کا ایک اور بٹوارہ ہونے نہیں دے گی۔ اترپردیش کے ضلع جونپور میں انتخابی ریالی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے 70 سال تک آرٹیکل 370 کو سنبھال کے رکھا جس کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے مودی جی کو دوسری مرتبہ وزیراعظم بنایا اور انہوں نے 5 اگست 2019کو دستور کی دفعہ 370 برخاست کردی۔ جموں وکشمیر میں ترنگا لہرانے کے لئے فوج بلانی پڑتی تھی آج اسی لال چوک (سری نگر) میں بھگوان کرشن کی شوبھا یاترا نکل رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس قائدین کہتے ہیں کہ ملک کو دو حصوں جنوبی ہند اور شمالی ہند میں بانٹ دینا چاہئے۔ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس ملک کے ایک مرتبہ بٹوارہ سے مطمئن نہیں ہے۔ وہ ملک کو پھر بانٹنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کبھی بھی ایسا ہونے نہیں دے گی۔

سماج وادی پارٹی اور کانگریس سے سوال کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ میں اکھلیش یادو اور راہول گاندھی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تمہاری حکومت 10 سال تھی‘ اترپردیش کو کیا ملا؟ آپ لوگوں نے 10 سال میں یوپی میں 4.9 لاکھ کروڑ روپے دیئے جبکہ نریندر مودی نے 19.11 لاکھ کروڑ روپے دیئے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس یہ جھوٹ پھیلارہی ہے کہ مودی تیسری مرتبہ برسراقتدار آنے پر ریزرویشن برخاست کردیں گے جبکہ گزشتہ 10 برس میں اکثریت ہونے کے باوجود انہو ں نے ایسا نہیں کیا۔