مہاراشٹرا

بی جے پی کا 400 پار نعرہ کال بیک فائر ہوا اور منفی بیانیہ ثابت ہوا: ایکناتھ شنڈے

فصلوں کی امدادی قیمتوں کے معاملے پر شنڈے نے کہا کہ ہندوستان ایک زرعی ملک ہے اور کسان خوراک فراہم کرنے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسان ناخوش ہے تو کوئی خوش نہیں ہو سکتا۔

ممبئی: حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا نعرہ "400 پار” تھا اور اس کا مقصد 400 سے زیادہ لوک سبھا نشستوں کو جیتنا تھا، لیکن بعض علاقوں میں، ایک منفی بیانیہ ترتیب دیا گیا کہ آئین کو تبدیل کیا جائے گا، اور "400 پار” کا ہدف اس سے جوڑا گیا، جوکہ نتائج پر اثرانداز ہوا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

مہاراشٹر کے چیف منسٹر اور شیو سینا کے سربراہ ایکناتھ شنڈے نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ “ لوگوں نے اسے ذہن میں رکھا اور اس کا الٹا فائر ہوا۔

 بی جے پی کی گاڑی 300 کو بھی پار نہیں کر سکی۔ کئی ریاستوں میں انہیں بڑا جھٹکا لگا۔ مہاراشٹر میں بھی مہایوتی کو وہ کامیابی نہیں ملی جس کی اسے امید تھی،‘‘

وزیراعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے شنڈے نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 10 سالوں سے چھٹی کے بغیر کام کیا ہے۔ "لیکن کیا ہوا؟ جو بیانیہ ترتیب دیا گیا تھا اس نے ہمیں کچھ جگہوں پر نقصان پہنچایا۔ مہاراشٹر میں بھی ہمارا نقصان ہوا۔ آئین بدلے گا، تحفظات جائیں گے… یہ باتیں تھیں… اس قسم کا کچھ نہیں ہونا تھا۔ لیکن ‘400 پار’ نمبر نے تمام مسائل پیدا کر دیے،”

فصلوں کی امدادی قیمتوں کے معاملے پر شنڈے نے کہا کہ ہندوستان ایک زرعی ملک ہے اور کسان خوراک فراہم کرنے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسان ناخوش ہے تو کوئی خوش نہیں ہو سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی مرکزی وزیر زراعت سے ملاقات کریں گے اور پیاز، کپاس اور سویا بین کے لیے کم از کم امدادی قیمتوں کا مطالبہ کریں گے۔

a3w
a3w