کرناٹک

ناشائستہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دو کالج طلباء نے کی یہ حرکت

کسی نامعلوم شخص نے ایک طالب ِ علم اور طالبہ کا ایک ویڈیو اُن کی علم و اطلاع کے بغیر بنایا تھا، جس میں وہ اپنے کالج کے ٹیرس پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک کے داون گیری میں ایک خانگی کالج کے دو طلباء نے ان کا ایک عریاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

کسی نامعلوم شخص نے ایک طالب ِ علم اور طالبہ کا ایک ویڈیو اُن کی علم و اطلاع کے بغیر بنایا تھا، جس میں وہ اپنے کالج کے ٹیرس پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

یہ مناظر حالیہ عرصہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگئے اور دونوں طلباء کے خاندانوں کو بھی اس کے بارے میں پتہ چل گیا۔

لڑکی نے جمعہ کی رات اپنے گھر پر خودکشی کرلی اور اس کا پتہ چلنے پر لڑکے نے ہفتہ کی رات انتہائی اقدام کیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس منظر کا ویڈیو بنانے والے کی شناخت کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

داون گیری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کے ارون نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس عنقریب مجرم کو گرفتار کرلے گی۔ لڑکا اور لڑکی کے خاندان والوں نے داون گیری ڈسٹرکٹ پولیس میں پہلے ہی علیحدہ شکایات درج کرادی ہیں۔