بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ یہ 2 شہزادے راہول گاندھی اور اکھلیش یادو نے پہلے ہی بیرون ملک چھٹیاں منانے اپنے ٹکٹس بک کرلئے ہیں کیوں کہ وہ یہاں کی گرمی سے بچنا چاہتے ہیں۔
ڈموریا گنج (یوپی): مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ یہ 2 شہزادے راہول گاندھی اور اکھلیش یادو نے پہلے ہی بیرون ملک چھٹیاں منانے اپنے ٹکٹس بک کرلئے ہیں کیوں کہ وہ یہاں کی گرمی سے بچنا چاہتے ہیں۔
وہ (راہول گاندھی اور اکھلیش یادو) انتخابات کے 5 مرحلوں سے واقف ہیں، بی جے پی پہلے ہی 310 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے اور کہا کہ ماباقی 2 مرحلوں میں 400 کے نشانے کو پار کرلیا جائے گا، وزیر داخلہ نے یہ بات کہی۔
یہاں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 23 برسوں میں ایک دن کی بھی رخصت نہیں لی۔ اب آپ جان چکے ہیں کہ فرق کیا ہے۔ ہم کہاں جائیں گے۔ ”یہیں جائیں گے۔
یہیں مریں گے“ انہوں نے یہ بات کہی اور مزید بتایا کہ انڈیا بلاک بدعنوان عناصر کا مجموعہ ہے جس نے 12 لاکھ کروڑ روپے کا اسکام کیا ہے لیکن پی ایم مودی کے کردار پر کوئی دھبہ نہیں ہے۔
اِس بات کی انہوں نے نشاندہی کی۔ مودی حکومت کی جانب سے بہبود کی اسکیمات کی فہرست پیش کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے فوج میں ”ایک عہدہ۔ ایک پنشن“ مطالبہ کی تکمیل کی تھی۔
سماج وادی حکومت کے دور میں جرائم پیشہ افراد جبری وصولی، اراضیات پر ناجائزہ قبضے اور اغواء جیسے کارروائیوں میں ملوث تھے، جب سے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت اقتدار میں آئی انہوں نے اِن تمام عناصر کو ختم کردیا۔
ریزرویشن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مغربی ہائی کورٹ نے پہلے ہی ریزرویشن جو دیئے گئے اُنہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ختم کردیا ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایس سی/ ایس ٹی، او بی سی اور مسلمانوں کے لئے کوٹہ میں کوئی تخفیف نہیں کی جائے گی۔
یہ انڈیا کے ممبرس ہیں جو ووٹ بینک کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے خطہ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت بدھسٹ سرکٹ کے لئے کام کررہی ہے۔