پالیسی کی شرحوں میں اضافے پر بریک، قرض کی قسطوں میں اضافہ نہیں ہوگا
ممبئی: ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے بڑی راحت دیتے ہوئے پالیسی کی شرحوں میں مسلسل اضافے پر بریک لگا دی ہے، جس سے گھر، گاڑی اور دیگر اقسام کے قرضوں کی قسطوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
ممبئی: ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے بڑی راحت دیتے ہوئے پالیسی کی شرحوں میں مسلسل اضافے پر بریک لگا دی ہے، جس سے گھر، گاڑی اور دیگر اقسام کے قرضوں کی قسطوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
کمیٹی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے بعد آج جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔
یہ اعلان کرتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ پچھلے سال مئی سے ریپو ریٹ میں 2.50 فیصد کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔
فی الحال اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے لیکن پالیسی ریٹ میں اضافے پر بریک لگانے کے باوجود مانیٹری پالیسی کمیٹی مستقبل میں کوئی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کرے گی۔
کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد فی الحال پالیسی کی شرحوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
بیان کے مطابق ریپو ریٹ 6.5 فیصد، اسٹینڈرڈ ڈپازٹ فیسیلٹی ریٹ (SDFR) 6.25 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (MSFR) 6.75 فیصد، بینک ریٹ 6.75 فیصد، فکسڈ ریزرو ریپو ریٹ 3.35 فیصد، کیش ریزرو ریشیو 4.50 فیصد ، لیکویڈیٹی تناسب 18 فیصد پر برقرار ہے۔