ایشیاء

بریکنگ: عمران خان پر فائرنگ

حملہ آور، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، نے عمران خان پر اس وقت فائرنگ کی جب سابق کرکٹر، شہباز شریف حکومت کے خلاف اسلام آباد تک اپنے لانگ مارچ سے خطاب کرنے کے لئے کنٹینر ٹرک کے اوپر کھڑے تھے۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں اپنی ریلی کے دوران فائرنگ میں وہ زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور انہیں ایک گاڑی میں ہاسپٹل لے جایا گیا تھا۔

حملہ آور، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، نے عمران خان پر اس وقت فائرنگ کی جب سابق کرکٹر، شہباز شریف حکومت کے خلاف اسلام آباد تک اپنے لانگ مارچ سے خطاب کرنے کے لئے کنٹینر ٹرک کے اوپر کھڑے تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، اسلام آباد سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئے اس حملہ نے پرانی یادیں تازہ کردیں کہ کس طرح سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو 2007 میں ایک ریلی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔