بھارت

اپوزیشن اتحاد کے نام انڈیا پر مودی کو تکلیف، انڈین مجاہدین سے کیا تقابل

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی میں بھی انڈیا تھا اور انڈین مجاہدین میں بھی انڈین ہے، لیکن صرف 'انڈیا' نام رکھنے سے وہ 'انڈیا' نہیں بن جاتا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ملک کا نام استعمال کرکے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان اپوزیشن اتحاد کے نئے نام ‘انڈیا’ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ صرف ملک کا نام استعمال کرکے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
دہلی میں 2019 کی تاریخ دہرانے کا ماحول: دھامی

مودی نے یہ بات یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کی لائبریری بلڈنگ میں واقع جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں کہی۔ مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے نامہ نگاروں کو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ کے بارے میں بتایا۔

مسٹر میگھوال نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی میں بھی انڈیا تھا اور انڈین مجاہدین میں بھی انڈین ہے، لیکن صرف ‘انڈیا’ نام رکھنے سے وہ ‘انڈیا’ نہیں بن جاتا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ملک کا نام استعمال کرکے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر اعظم نے کہا، "اپوزیشن جماعتوں نے انڈیا نام، لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیےرکھا ہے۔ اپوزیشن اقتدار میں آنا نہیں چاہتا۔ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے ہی ’انڈیا‘ نام کا استعمال کیاجارہا ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی میں بھی انڈیا ہے…. اپوزیشن مایوس، ناامید اور بے سمت ہے۔ لگتا ہے اپوزیشن نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ اسے زیادہ دیر اپوزیشن میں ہی رہنا ہے۔

مسٹر میگھوال نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن ہندوستان کے لوگوں کو معصوم سمجھتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ عوام کو جو وہ بتائیں گے، عوام اسی پر یقین کرلیں گے۔ لیکن لوگ کافی سمجھدار ہیں۔ ملک کے لوگ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہ ایسا کرکے ہی رہیں گے۔

a3w
a3w