جرائم و حادثات
مرادنگر میں تلاشی مہم کے دوران کار سے ایک کروڑ 78لاکھ ضبط
آصف نگر پولیس نے مرادنگر میں تلاشی مہم کے دوران ایک کروڑ78لاکھ اور 30 ہزار روپے سے زائد رقم ضبط کرلی ہے۔

حیدرآباد: آصف نگر پولیس نے مرادنگر میں تلاشی مہم کے دوران ایک کروڑ78لاکھ اور 30 ہزار روپے سے زائد رقم ضبط کرلی ہے۔
پولیس ذرائع کے بموجب پولیس نے مرادنگر چھوٹی مسجد کے پاس تلاشی مہم چلارہی تھی کہ ایک انواکار میں ظہیرنامی شخص سوارتھا اور کار میں ایک کروڑ78 لاکھ 30 ہزارروپے سے زیادہ رقم تھی۔
رقم کوپولیس نے ضبط کرلیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پولیس ایل راجا وینکٹ ریڈی بھی موجودتھے۔
ذرائع کے بموجب رقم کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ رقم جائیداد کے رجسٹریشن کی ہے۔